تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یوسف گیلانی کی نا اہلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں‌ درخواست دائر

اسلام آباد: شہر اقتدار سے تعلق رکھنے والے شہری اور کراچی کی کاروباری شخصیت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے شہری پرویز حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ نامزدگی مسترد کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے حکم پر خرم رسول نامی شخص نے ایل پی جی کوٹے کے عوض پیسے لیے اور فراڈ کر کے ساری رقم ہڑپ کرلی۔

درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ یوسف رضا گیلانی کو آئین کی دفعہ 62، 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے کیونکہ وہ بلواسطہ فراڈ میں ملوث ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے فراڈ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جس کے بعد یوسف گیلانی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ یوسف گیلانی میرےساتھ ہونےوالےفراڈمیں شامل ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ایف آئی اے نے یوسف گیلانی کو بچانے کی کوشش کی جس کے بعد میرا کیس ایف آئی اے سے نیب منتقل ہوا اور تفتیش بھی ہوئی۔

پرویز حسین کے مطابق نیب نے ایف آئی آر کو ریفرنس میں تبدیل کیا اور تحقیقات میں میرے تمام الزامات درست ثابت ہوئے جس کی بنیاد پر خرم رسول کو سزا بھی سنائی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ان سارے حقائق سے واضح ہوتا ہے کہ یوسف گیلانی بھی خرم رسول کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھے لہذا الیکشن کمیشن آف پاکستان یوسف گیلانی کی نامزدگی کو مسترد کر کے انہیں نااہل قرار دے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہیں جنہیں حکمراں جماعت کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے مدمقابل جرنل نشست پر میدان میں اتارا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -