اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ، حکومت سے 25اگست تک جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت سے پچیس اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر جسٹس مامون الرشید نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ سپریم.کورٹ میں تو وہاں سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا جس پر درخواست گزار نے بتایا کہ اس کیس کا سپریم میں زیر التوا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

جس پر درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا اور نیب ریفرنس قائم کرنے کا حکم دیا مگر میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے .

- Advertisement -

درخواست گزار نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے پاس کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔


مزید پڑھیں : نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر


درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے علاوہ عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں اور خدشہ ہے کہ سابق وزیراعظم مقدمات سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے جائیں گے، اس لیے عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے احکامات صادر کرے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست پر فیڈریشن اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں