لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل میں شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
شہبازشریف کی جانب سے کہا گیا کہ شوگر مل منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، رمضان شوگر مل کا نہ تو ڈائریکٹر ہوں اور نہ شیئر ہولڈر۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام کاروبار بچوں میں تقسیم کر چکا ہوں، سیاسی بنیادوں پر اس کیس میں ملوث کیاگیا، عدالت کیس سےبری کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سال 2013 تا 2018 آفس ہولڈر نہیں رہا، کسی بھی شخص نے میرے کہنے پر بینک اکاونٹس نہیں کھولے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کسی فردنےمیرےکہنےپراکاؤنٹس میں نہ پیسے جمع کرائےاور نہ ہی نکلوائے،تمام کاروبار سیلمان شہباز دیکھتا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں عدالت بری کرنے کا حکم دے۔