لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے درخواست دائر کردی۔
خرم نواز گنڈا پورکی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دے کرغداری کی۔
درخواست گزار کے مطابق نوازشریف نے ملک کوبدنام کرنے کے لیے متنازعہ بیان دیا، نوازشریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
ملک دشمن بیان پر نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
دوسری جانب ملک دشمن بیان پر نوازشریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ چلایا جائے اورنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔
ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔