تازہ ترین

عمران خان کی رہائش گاہ سے پولیس پر پٹرول بم سے حملے

عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں جاری آپریشن کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر سے پولیس پر پٹرول بم سے حملے کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں پولیس کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپوں کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں سمیت 65 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں اور دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔

آپریشن کے دوران زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے پولیس پر پٹرول بم سے حملے کیے گئے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گھر کے اندر سے پولیس کی بکتر بند کے قریب پٹرول بم پھینکتا ہے جس کے گرتے ہی آگ لگ گئی اور وہاں موجود پولیس کو اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگنا پڑا۔

پٹرول بم کے تازہ حملے میں کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس سے کچھ دیر قبل عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ٹرانسفارمر پھٹ گیا تھا اور اسی دوران گیٹ نمبر ایک پر کارکنوں کیلیے کھانا اور پانی لانے پر مامور گاڑی میں آگ لگی تھی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کیلیے آپریشن، زخمیوں کی تعداد 65 سے زائد ہوگئی

خان کی رہائشگاہ سے آپریشن کے لیے موجود پولیس پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -