27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ملک بھر میں پیٹرول کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتے ہی ملک بھر میں پیٹرول کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا سنگین بحران ہوگیا، مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت تیسرے روز بھی جاری ہے اور شہری پیٹرول کی تلاش میں در در مارے پھر رہے ہیں۔

پرائیویٹ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بیشتر پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے، نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

شہر قائد میں پیٹرول پمپس کی مجموعی تعداد 3 سو کے لگ بھگ ہے جن میں سے50 فیصد پمپس کے آئل ٹینکر خالی ہوچکے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس بند اور آئل ٹینک خشک پڑے ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے چیف سیکریٹریز کو پیٹرول فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

پیٹرولیم ریلیٹرز کے مطابق پیٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں، شہری پیٹرول کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہیں،
بیشتر آئل کمپنیاں تیل کی درآمد کے انتظار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں پیٹرول کا بحران سر اٹھانے لگا

دوسری جانب کراچی گڈز کیرئیر کے صدر رانا اسلم نے کہا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کو بھی ڈیزل نہیں مل رہا، گڈز ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اشیا کی ترسیل میں بھی تعطل آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں