اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومتی رابطے کے باوجود پیٹرول ڈیلرز کا ہڑتال کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے پہلا رابطہ کر لیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کو فون کیا اور مطالبات کے ‏حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے کہا کہ پیٹرولیم مارجن سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہے ‏سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ سمری کے نکات معلوم نہ ہونےتک ہڑتال واپس نہیں ‏لیں گے کل ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں صبح 6بجےسے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان ‏کردیا اور کہا ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، ڈیلر مارجن 6 فیصد ‏کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں