ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عوام تیار ہوجائیں : پاکستان میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9روپے 60 پیسے فی لیٹراضافہ کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس یوکرائن جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

جس میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں 4 روپے تک اضافے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے سے کرنسی قدر میں کمی سے بڑے اضافے کا خدشہ ہے، 16فروری سے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس شرح صفر کی گئی تھی۔

یاد رہے یکم فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے اضافہ کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 159 روپے 86 پیسے ہوگئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 154 روپے 15 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43پیسے اضافے کے بعد قیمت 123 روپے 97 پیسے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں