اسلام آباد: حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں رد و بدل کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں ایک روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا ہے، فریٹ چارجز بڑھا کر 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیے گئے، یکم فروری کو پیٹرول پر فریٹ چارجز 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔
پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، او ایم سی مارجن مد میں پہلے سے عائد 7 روپے 87 چارجز برقرار، اور ڈیلر مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن اور فریٹ چارجز بھی بڑھا دیے گئے ہیں، ڈیزل پر فریٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، 27 پیسے بڑھنے سے فریت چارجز اب 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔
ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں بھی 23 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن 7 پیسے سے بڑھا کر 30 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ڈیزل پر لیوی 60 روپے اور ڈیلر مارجن 8.64 روپے برقرار رکھا گیا ہے۔