تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔

فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

موجودہ ٹیکس شرح  پرپیٹرول فی لیٹر21.53روپےمہنگاکرنےکی تجویزموجودہ ٹیکس شرح پرڈیزل  فی لیٹر 51 روپے 30 پیسےمہنگا کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فل ٹیکس اورلیوی پرمٹی کا تیل 77.56 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ فل ٹیکس اور لیوی پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

Comments

- Advertisement -