تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول 2 روپے 7 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جس کے بعد اب پیٹرول 2 روپے 7 پیسے کم ہونے کے بعد 86 روپے لیٹر پر دستیاب ہوگا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 2 روپے کم ہونے کے بعد 96 روپے 45 تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت کو 76 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اب یہ 65 روپے 30 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری متعلقہ محکمے کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اضافے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ دیگر مصنوعات جیسے ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارتِ خزانہ نے اوگرا سمری کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یکم مارچ کو حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت تین روپے 56 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 88 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید نہ بڑھائے اور پیٹرول کی پرانی قیمت بحال کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -