جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ اکتوبر کے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے فی لیٹر پیٹرول چار روپے مہنگا ملے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں8روپے82پیسے، مٹی کےتیل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔



حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹرقیمت 127روپے30 پیسے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122 روپے چار پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل 99 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12بجے سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں