جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’میں نہیں بچے گا ادھر‘ پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر دلچسپ میمز

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر دلچسپ میمر کی بھرمار ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہوئے فیول پرائس سوشل میڈڈیا پر ٹاپ ٹریڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دلچسپ میمز بنائی گئیں۔

آئیے کچھ دلچسپ میمز دیکھیں:

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں