جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 56 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقررر ہوگئی۔

- Advertisement -

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے 34 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں