اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 262 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

- Advertisement -

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 154 روپے 5 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں