تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں‌ کرلیں.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر اضافے سے 107 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ‌ڈیزل 9.50 اضافے سے 111 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کا تیل 6 روپے اضافے سے 60 روپے فی لیٹر کرنے کی تیاریاں‌ کی جارہی ہیں.

اسی طرح‌ لائٹ ڈیزل 6 روپے اضافے سے 56 روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارکا جائزہ لیاگیاتھا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئیں اور اب کابینہ کی منظوری پر15روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا۔

نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی غور کیاگیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے3لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکی بھی منظوری دیدی ہے۔چینی کی درآمدسےآئندہ سیزن کےآغاز تک وافر ذخائر دستیاب ہوسکیں گے

Comments

- Advertisement -