تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ نہ بڑھانے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دے دیا، گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 83 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 119 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

وزیراعظم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز بھیجی تھی۔

گزشتہ روز ذرائع کا بتانا تھا کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔

فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

موجودہ ٹیکس شرح  پرپیٹرول فی لیٹر21.53روپےمہنگاکرنےکی تجویزموجودہ ٹیکس شرح پرڈیزل  فی لیٹر 51 روپے 30 پیسےمہنگا کرنے کی سمری بھیجی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ فل ٹیکس اورلیوی پرمٹی کا تیل 77.56 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ فل ٹیکس اور لیوی پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں