پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

- Advertisement -

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کم کی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 141 روپے 93 پیسے سے کم ہوکر 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے مقرر ہوگئی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر رات 12 بجے سے ہوگا۔

یکم جون سے یکم اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 67 پیسے کم ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں