پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پیٹرول اورمٹی کے تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافے کی  تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے مٹی کاتیل ریکارڈ مہنگا کرنےکی تیاری کرلی، اے آر وائی نیوز نےاصل کہانی کا پتہ لگالیا.

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

مذکورہ سمری میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 16 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 16 روپے 71 پیسےفی لیٹر کا تاریخی اضافہ تجویز کیا ہے، اس وقت مٹی کا تیل 43 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل  77  روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے،

قیمتوں میں مذکورہ اضافے کی منظوری سے پیٹرول کی نئی قیمت 72.20 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت81.51 ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 59.89 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 59.69 اور ایچ او بی سی 89.21 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ

حکومت نے اس سے پندرہ روز قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 77 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پٹرولیم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو طیارے میں بریفنگ دی ہے، مٹی کے تیل کی ہائی اسپیڈ ڈیزل میں بڑے پیمانے پرملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

مافیا ملاوٹ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،مٹی کاتیل مہنگا ہونے سے نقصان عوام کا ہی ہوگا، ذرائع کے مطابق سردیاں ختم ہونے کے بعد ملاوٹ کرنے والی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں