ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی آگئی ہے۔

رواں ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، حکومت پہلے ہی لگاتار دو بار ریلیف کا اعلان کر چکی ہے۔

حکومت ممکنہ طور پر اکتوبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا اعلان کر سکتی ہے، پچھلی رپورٹس میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک اور کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

عالمی منڈی میں حالیہ اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہونے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے پندرہ دن قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی تھی، جس سے نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 13.06 روپے کم ہوکر 249.69 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

خیال رہے خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی تاہم ایک مرتبہ پھر سے قیمتوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور قیمت 72 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  اس وقت پٹرول کی قیمت میں کمی ممکن نہیں تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج رات  کیا جائے گا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں