اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو دینے پر پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو دینے پرتحفظات ظاہر کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز نے کہا ہے کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے ڈیلرز حضرات کا نقصان ہو۔

پٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرینگے جو ڈیلرز کے مفادات کیخلاف ہو، حکومت ڈیلرز کو آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے آئل کمپنیز کی اجارہ داری ہوگی، پمپس مالکان کا استحصال ہوگا، حکومت اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنائے جو سب کے مفادات کا خیال رکھے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کیا ہے، چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں