بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی دہائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سن کر مہنگائی کے مارے شہری پھٹ پڑے، ان کا کہنا ہے کہ مزدور طبقے کیلئے زندگی گزارنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں سن کر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں، عوام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار اور قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، ہمارا قصور کیا ہے۔ ایسے ہی چلتا رہا تو لوگ سڑک پر آجائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافے سے فرق صرف غریب لوگوں کو پڑتا ہے، حکومت یا حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کو چاہیئے پیٹرول پر ایک ساتھ پچاس روپے بڑھا دے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کو پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم سے 15 جولائی تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں