اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ بڑی‌ خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے68 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری کرلی گئی، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو ارسال کر دی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات 44 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کمی کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کی کمی اور مٹی کے تیل میں 44 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کل کرے گا۔

گذشتہ روز مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کئے جائیں گے ، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی گی۔

بجٹ کے حوالے سے حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کریں گے اور بجٹ کورونا بجٹ ہوگا اور عوام کوبجٹ میں ہرممکن ریلیف فراہم کرنےکی کوشش کریں گے۔

یاد رہے مارچ کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں اپریل میں وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے کی جانے والی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں