منگل, جون 25, 2024
اشتہار

پٹرول کتنا سستا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 12 روز کے دوران خام تیل کی قیمت عالمی سطح پر کم ہو کر 82.5 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کے بعد ذرائع نے 16 مئی سے پاکستان میں بھی پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

- Advertisement -

پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق پٹرول 14 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ اپنی ورکنگ مکمل کرنے کے بعد تجاویز وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے اور اس کا اطلاق 15 اور 16 مئی کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کی کمی کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں