بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اگلے 15 دن کے لئے کمی کا امکان ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ابھی تفصیلات کو حتمی شکل نہیں دی ہے، توقع ہے کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد نئے نرخوں کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 سے 3.5 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جس سے نئی قیمت تقریباً 249.30 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ اس دوران ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے، نئی قیمت 250 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں فی بیرل $1.5 سے $3 کی کمی ہوئی۔

یاد رہے 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں