جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ردو بدل کی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہوگئی ہے ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 39پیسے فی لیٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 56پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی، تجویز میں اکتوبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں