اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، ذرائع انڈسٹری نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر2 روپے 58 پیسے اضافےکی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 250.96روپے پر پہنچ جائے گا۔
ذرائع انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے91پیسےاضافےکی تجویزدی گئی ہے اور منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 261.05 روپے پرپہنچ جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پرہائی پریمیم کی وجہ سے قیمت میں اضافےکی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت میں پریمیم بڑھنے پر اضافےکی تجویز بھیجی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلے کےبعد16 نومبر سے اطلاق ہوگا۔
یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا اور اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل 255 روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔