اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

پیٹرول پمپس چند گھنٹوں بعد بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع کے مطابق وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال کی جائےگی اور آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کر دیں گے۔ ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی کو بند رکھیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے، کاروبار ٹیکسوں سے نہیں چل سکتے اگر مطالبات نہیں مانےجا رہے تو ہڑتال کےعلاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں