تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میرے اختیار میں ہو تو پیٹرول 600 روپے فی لیٹر کردوں‘

لاہور: سابق گورنر پنجاب و پیپلزپارٹی رہنما مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ میرے اختیار میں ہو تو پیٹرول 600 روپے فی لیٹر کردوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان عوام کو دیکھ کر سیاست کرتے رہے تو یہ ملک نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے اختیار میں ہوتا تو بجلی 100 روپے یونٹ اور گیس کی قیمت 10 گنا بڑھا دیتا۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ میری بات ہوسکتا ہے کہ آپ کو پسند نہ آئے یہ گفتگو میں نے دو ماہ قبل پارٹی اجلاس میں بھی کہیں تھی وہاں بھی پسند نہیں کی گئی تھی۔

مخدوم احمد نے کہا کہ ہم پیٹرول دبئی سے سستا بیچ رہے ہیں اگر میرے اختیار میں ہوتا تو پیٹرول 500 روپے لیٹر کردیتا اور صبح نکل کر دیکھتا اگر ٹریفک کم نہ ہوئی ہوتی تو پیٹرول 600 روپے لیٹر کردیتا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بجلی کی قیمت جو 300 یونٹ استعمال کررہا ہے اس کو چھوڑ کر 100 روپے یونٹ کرتا اسی طرح گیس کی قیمت دس گنا بڑھا دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے لیڈر عوام کو دیکھ کر سیاست کرتے رہے تو یہ ملک نہیں بچے گا۔

Comments

- Advertisement -