جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت سے متعلق غلط اعلان ، پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کے غلط اعلان پر حکومت کو وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے چئیرمین عبد السمیع خان نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کے غلط اعلان سے ڈیلروں کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے،نقصان اتنا بڑا ہے کہ ڈیلر برداشت نہیں کرسکتے۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں اس پر سخت احتجاج کرتا ہوں اور حکومت کو وارن کرتا ہوں، جو ڈیلروں کو نقصان ہوا ہے ،حکومت اس کا ازالہ کرے۔

- Advertisement -

چیئرمین نے کہا پہلے تو حکومت رات کو 9 بجے اعلان کرتی تھی، اب رات کو بارہ بجے کیا وہ بھی غلط۔

ان کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیر بھی اس معاملے پر حکومت سے بات کریں ، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو خط بھی لکھ رہے ہیں کہ یہ ڈیلروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

یاد رہے گذشتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس سے پیٹرول 15.40 جبکہ ڈیزل 7.90 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی ہوئی ہے، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں