جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نئے مالی سال میں پیٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ وصولیوں کا پلان پیش کر دیا ہے، آئندہ مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی سے 1065 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رواں سال کے مقابلے نئے مالی سال کے لیے لیوی کے ہدف میں 196 ارب روپے اضافے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے، اور پیٹرولیم لیوی سے وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

جب کہ رواں مالی سال لیوی سے وصولیاں اصل ہدف سے 49 ارب روپے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش

اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر 60،60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے، جولائی تا ستمبر 2023 سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی سے وصولی میں 368 فی صد کا اضافہ ہوا، وفاق نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں وصولی 47 ارب 48 کروڑ روپے تھی، جب کہ گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں