جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوشخبری دے دی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگی۔

- Advertisement -

مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 158.47 روپے ہوگیا۔ قیمتوں میں کمی اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 97 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں کئی عوامل شامل ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ، حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسوں اور لیویوں، اور ریفائننگ اور مارکیٹنگ کی لاگتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں