پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، پٹرولیم مصنوعات کی اگست کی قیمتیں ستمبر میں بھی برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

- Advertisement -

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کی تھی، انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر سکتے۔

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں