اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجود سطح پر برقرار رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 15نومبر تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 283روپے 38پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303روپے18پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
وزارت خزانہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 3روپے82پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل214 روپے 85سے کم ہوکر 211روپے3پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیوب ویل میں استعمال ہونے والا لائٹ ڈیزل3.4 روپے فی لیٹر سستا کیے جانے کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت192.86 سےکم ہوکر189.46 روپےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔