وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔
پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہوجائے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے کمی کے بعد ہائی اسپیڈل ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔