پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرقانونی ٹیکس پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد غیر قانونی ٹیکسز کا ازخود نوٹس لے لیا، متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کیے جانے والے غیر قانونی ٹیکسز کا ازخود نوٹس لے لیا، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے وزارت پٹرولیم، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو پیشی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

اس کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اتوار کو سماعت کرے گا، واضح رہے کہ 3رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ رواں سال 14 فروری کو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں تھیں جس کے مطابق حکومت صارفین سے ایک لیٹر ڈیزل کی اصل قیمت کے ساتھ74فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے جبکہ اسی طرح پیٹرول کی اصل قیمت کے ساتھ68فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

واضح رہے کہ ماہ فروری میں حکومت صارفین سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر40روپے74پیسے اور پیٹرول پر34روپے24پیسے صرف ٹیکس کی مد میں وصول کررہی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں