پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی، مجموعی طور پر 16 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی ہے۔

مذکورہ سمری میں پیٹرول 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسےفی لیٹر، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے، حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا اورقیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پڑے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں