جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ، آج اہم فیصلہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پردی جانےوالی سبسڈی کومرحلہ وارختم کیا جا سکتا ہے، سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات پربڑھتی ہوئی سبسڈی سےآگاہ کر دیا، فی لیٹر پٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16مئی سے فی لیٹرپٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے4پیسے ہے، 16 مئی سےڈیزل پرسبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50.44 روپے ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پراس وقت فی لیٹرسبسڈی64.70 روپے ہے، 16مئی سےلائٹ ڈیزل پریہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹرپٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھانا پڑےگا اور پوری سبسڈی ختم کرنےسےپٹرول195روپے کا ہو جائے گا۔

اس طرح مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل 230 روپےفی لیٹر ، مٹی کےتیل 176روپے اور لائٹ ڈیزل فی لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ روپے کی بے قدری بھی پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں