منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے نئے سال کا تحفہ تیار کرلیا، جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی، ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول ایک روپے اٹھائس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے اکتیس پیسے فی لیٹر بڑھائی جاسکتی ہے، ہائی آکٹین دو روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل ایک روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل ایک روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے ہوسکتا ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری انتیس دسمبر کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا۔


مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹراضافہ


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں چھ روپے چوبیس پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں دو روپے کا اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد اب 66.24 روپے فی لٹر ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں