منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 11.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.94 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.265 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری میں 1.252 ارب ڈالر تھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق مقدری لحاظ سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7546000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11149000 ٹن تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں