پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ڈیلرز کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز نے فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 17 روپے کا بڑا مارجن مانگ لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مظابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ مانگا ہے جبکہ ڈیلر اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے مارجن لے رہے ہیں۔

ڈیلرز نے حکومت سے یکدم مارجن میں 100 فیصد سے زائد اضافہ مانگا ہے۔

- Advertisement -

ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو خط لکھ دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے حالیہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، اوگرا کی جانب سے مجوزہ مارجن کیلکولیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔

اوگرا نے او ایم سی کے نئے مارجن میں ایک روپے 40 پیسے اور ڈیلرز کے مارجن میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل تین مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کی بات مان لی تو اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا اور انہیں حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ نرخ سے مزید اضافی قیمت پر پیٹرولیم اور ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں