اسلام آباد: پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کے بعد پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کے لیے مارجن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، مذاکرات میں چیئرمین اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن حکام بھی شریک ہوئے۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔