جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں