جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بارپھربڑے پیمانے پرکاروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی کئی مشہورجگہوں کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے نشتر روڈ میں واقعی سٹی بریڈ کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا اور حفضانِ صحت کے ناقص انتظامات کے سبب بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔


فوڈ اتھارٹی راوی ٹاوٗن کے افسران نے دہلی گیٹ پرواقع اکبرخان ٹی اسٹور پربھی چھاپہ مارا اور مشہور برانڈ کی چائے کی پتی میں ملاوٹ کے ثبوت حاصل کرکے اسٹور اور اسسے ملحقہ گودام کو سربمہر کردیا۔ اتھارٹی نے جائے وقوعہ سے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور 2500کلو گرام چائے کی ملاوٹ شدہ پتی قبضے میں لی ہے۔


دریں اثنا فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گلبرگ ٹاوٗن کے علاقے میں واقع کیفے ایکس ٹو پر بھی چھاپہ مار اور زائد العمیاد اشیا برآمد ہونے اور غیرتصدیق شدہ گوشت کی برآمدگی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

گلبرگ کے ہی علاقے میں بابو لالے ریستوران پر بھی چھاپہ مارا گیا اور صحت و صفائی کی ناقص صورتحال، کچن میں لال بیگوں کی موجودگی، زائد العمیا اشیا کے استعمال پر ریستوران کو سربمہر کردیا گیا۔

حکام نے ڈائیو بس اڈے پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں واقع کینٹینوں کو بھی آلودہ پانی، سخت گوشت کے استعمال، گندے کوڑے دان اور دھلائی کی جگہ کی ناقص صفائی کی بنا پر قابلِ بندش قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ صحت و صفائی کے معیارات کو بذاتِ خود اپنالیں بصورت دیگر ان کی جگہوں کو سیل کردیا جائے گا یا بھارے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں