تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اومیکرون کے خلاف ویکسین، فائزر نے خوشخبری سنا دی

فائزر نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف تیارکردہ نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی ہے،18سے 55 سال کی عمر کے افراد پر آزمائی جائے گی۔

اومیکرون پر اب تک ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ اومیکرون کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں ویکسینیشن کرانے والے افراد کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے جب کہ اوریجنل ویکسینز کی 3 خوراکوں سے اومیکرون سے متاثر ہونے پر بیماری کی سنگین شدت اور موت کے خطرے سے تحفظ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

اس حوالے سے فائزر کی ویکسین ریسرچ سربراہ کیتھرین جینسین کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تحفظ کی سطح میں کمی آتی ہے۔

فائزر کی اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 1420 صحت مند افراد کو شامل کیا جائے گا اور ان پر اومیکرون سے تحفظ کے لیے خصوصی بوسٹر ڈوز یا مکمل ویکسینیشن آزمائی جائے گی۔

محققین اس آزمائش میں ویکسین کی افادیت کے ساتھ اس کے محفوظ ہونے کی جانچ پڑتال اور اوریجنل ویکسین کے ساتھ موازنہ بھی کریں گے، اس کے مکمل نتائج جاری ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ رضاکاروں کو کئی بار ویکسین کی خوراکیں استعمال کرائی جائیں گی اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ وائرس سے لڑنے والی اینٹی باڈیز کی سطح کتنے عرصے تک زندہ رہتی ہے۔

تحقیق میں 600 افراد کا ایک گروپ ایسا ہوگا جس میں شامل افراد نے موجودہ فائزر ویکسین کی 2خوراکیں 3 سے 6 ماہ کے دوران استعمال کی ہوں گی اور انہیں نئی ویکسین کی ایک یا دو خوراکیں استعمال کرائی جائیں گی، جب کہ 600 افراد کا ایک اور گروپ بھی اس تحقیق کا حصہ ہوگا جو پہلے ہی فائزر ویکسین کی تین خوراکیں استعمال کرچکے ہوں گے اور انہیں پرانی یا نئی ویکسین کی مزید ایک خوراک دی جائے گی۔

تحقیق میں ایسے افراد کو بھی شامل کیا جائے گا جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوگی اور انہیں اومیکرون ویکسین کی 3خوراکیں استعمال کرائی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -