اشتہار

کینسر کے علاج کیلئے نئی دوا کی تیاری، معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ادویہ ساز کمپنی فائزر نے کینسر کے علاج میں نئی اختراع کے لیے 43 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنی فائزز نے کینسر کی دوا میں جدید ٹارگٹڈ علاج شامل کرنے کے لیے بائیوٹیک کمپنی سیگن کے ساتھ 43 بلین ڈالرز کا تاریخی معاہدہ کیا ہے۔

ترجمان فائزر کمپنی کے مطابق وہ بائیو ٹیک کمپنی کو ہر حصص کے لیے 229 ڈالر ادا کرے گا۔ یہ معاہدہ کوویڈ19 کی ویکسین سے بھی بڑا معاہدہ ہے جس کے تحت 2 بلین ڈالرز کی مشترکہ فروخت کے ساتھ کینسر کے چار منظور شدہ علاج شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

The Pfizer logo is pictured on their headquarters building

فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے تجزیہ کاروں کو بتایا ہے کہ سیگن کمپنی کے بائیو ٹیک ڈرگ ڈویلپر کو جدت کاری جاری رکھنے ارادہ ہے جس کے لیے وسائل مہیا کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیگن کے مارکیٹ میں چار علاج ہیں، اس میں ادویات کی ایک پائپ لائن بھی تیار کی جا رہی ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر اور جدید چھاتی کے کینسر کے ممکنہ علاج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہرمرض کے علاج کی ایک قیمت ہوتی ہے تاہم کینسر اس میں سرِفہرست اور مہنگا ترین علاج ہے۔ ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر عالمی سطح پر مختلف قسم کے سرطان کی موجودہ شرح جاری رہی تو سال 2050 تک اس کے علاج پر 25 ٹریلین ڈالر کی رقم صرف ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں