تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا کے علاج کی دوا: فائزر نے بڑا اعلان کردیا

امریکی ادویہ ساز کمپنی ‘فائزر’ نے کووڈ 19 سے بچانے والی دوا کے ٹرائل کا آخری مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس پر عمل درآمد جلد ہوگا۔

دنیا میں اب تک کوروناویکسین کی کوئی دوا تیار نہیں ہوسکی ہے جو اس بیماری کا علاج ہو جبکہ ویکسین وبا سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے اور کافی حد تک کورونا علامات پر بھی قابو پانے میں مؤثر ثابت ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ کووڈ 19 کی بیماری کے علاج کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جارہا ہے۔

اسی ضمن میں ایک دوا فائزر کی جانب سے بھی تیار کی جارہی ہے، اب فائزر نے کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے منہ کے ذریعے کھائے جانے والی اینٹی وائرل دوا کا ٹرائل کے درمیانی و آخری مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب کہ امریکا کی ہی ایک ادویہ ساز کمپنی نے اپنی کورونا وائرس دوا کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے۔ فائزر کا کہنا ہے کہ اس کی اینٹی وائرل دوا PF-07321332 کے اس ٹرائل میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 2660 ایسے صحت مند افراد کو شامل کیا جائے گا۔

یہ وہ افراد ہوں گے جو کسی ایسے گھر میں رہے جہاں کورونا مریض بھی تھا۔ آخری آزمائش میں اس دوا کے ساتھ ریٹونویر کی کم خوراک بھی دی جائے گی، یہ ایچ آئی وی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ایک عام دوا ہے۔

یاد رہے کہ فائزر کی جانب سے اس دوا کے ٹرائل کا پہلے مرحلے کا آغاز بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں چند ماہ پہلے ہوا تھا، یہ دوا انسانی خلیات میں وائرس کے نقول بنانے والے سسٹم کو بلاک کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا ویکسین کے ذریعے وبا سے حفاظت اور دوا کی مدد سے اس کا علاج دونوں‌ ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -