جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانےکااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، کالے قانون کےخلاف دھرنے کے کال دی جائے گی۔

صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا ملاقات کا موقع دیے بغیر بل پردستخط کرنا افسوسناک ہے، اس کالےقانون کےخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کی کال دی جائے گی، قانون کی واپسی تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

افضل بٹ نے کہا کہ پریس کلب، یونین دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، ملاقات کے بغیر صدر کابل پر دستخط کرنا افسوسناک ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارا مؤقف سنا جائے۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ آصف زرداری جوڑ توڑ کی سیاست سے جانے جاتے ہیں، ہماری امید تھی کہ آصف زرداری ہمیں بھی سنیں گے۔

حکومت کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں تو آج ہی ہمیں بتائیں، حکومت بعد میں کہے کہ ہاتھ پاؤں بندھے تھے تو ہم نہیں مانیں گے، ہم نے پریس فریڈم موومنٹ شروع کردی ہے۔

افضل بٹ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ بار، انسانی حقوق تنظیموں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ہم رابطے کرکے اپنی تحریک کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، یقین ہے تمام پارٹی ورکرز بھی ہمارےساتھ ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کالے قانون کے ذریعے پاکستان کے عوام کو گونگا بہرا رکھنے کی کوشش ہے، متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے عام آدمی کا حق چھینا جا رہے۔

صدرپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے تمام پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، اپیل کرتا ہوں اپنے اپنے شہر میں یوم سیاہ کی تقریب میں شریک ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں