تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

پی ایف یو جے کا سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد : پی ایف یو جے نے سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عمران ریاض کو رہا نہ کیاگیا توبھرپور احتجاج کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

پی ایف یوجے کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض کوصفائی کاموقع دیے بغیر گرفتارکرناآئین کی خلاف ورزی ہے، ایف آئی ےکا اقدام اختیارات سےتجاوز اور توہین عدالت ہے۔

،پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ پیکاایکٹ کےمطابق ایف آئی اےپہلےنوٹس دینےکاپابند ہے، صفائی کاموقع دیے بغیر گرفتار کرنا انتقامی کارروائی ہے، پیکا ایکٹ کے مطابق شکایت پرپہلےشوکاز نوٹس دیاجاتا ہے۔

صدرپی ایف یوجے نے کہا ہے کہ عدالت کاحکم ہےصحافی کیخلاف کارروائی سےقبل پی ایف یوجےکواعتماد میں لیا جائے، ایف آئی اے نے کارروائی کرکےتوہین عدالت کی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ موجود ہے، سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کو فوری طورپر رہا کیاجائے، عمران ریاض کو رہا نہ کیاگیا توبھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔

اس سے قبل سی پی این ای کی سینئر صحافی عمران ریاض خان کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی۔

صدر سی پی این ای کاظم خان کا کہنا تھا کہ حکمران تمام صحافیوں کو ایک ساتھ ہی گرفتارکرلیں، صحافیوں کی گرفتاری کیلئےمقدمات میں سنگین دفعات لگاناتشویشناک ہے۔

کاظم خان نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کوحکومتی ایما پرصحافیوں کیخلاف آلہ کاربنایاجارہاہے، بدترین معاشی حالات سنبھالنے کے بجائے حکومت صحافیوں کی گرفتاری میں لگی ہے،اینکرعمران ریاض کیخلاف مقدمات ختم کرکے فوری رہا کیا جائے۔

Comments