جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سلمان اقبال 8 ماہ سے جلاوطن ہیں، ان کا قصور کیا ہے، رہنما پی ایف یوجے نے سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رہنما پی ایف یوجے لالا اسد پٹھان نے سوال اٹھایا کہ سلمان اقبال آٹھ ماہ سے جلاوطن ہیں، ان کا قصور کیا ہے اور عماد یوسف نے ایسا کیا گناہ کیا جوان پرایسی دفعات لگائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسدپٹھان نے اکراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈآف اے آر وائی نیوز عماد یوسف کا کیس ملکی تاریخ کا پہلا انوکھا کیس ہے، جمہوریت کے دعویداروں نے جعلی اور من گھڑت کیس ہے۔

لالہ اسدپٹھان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امیج خراب کرنے کیلئے ایسے کیس کیے جا رہے ہیں، صحافیوں کو سزائے موت کی دفعات پر مقدمات کا سامنا ہے، شاہداسلم نے ایسا کیا گناہ کیا کہ مقدمات درج کرکے رسوا کریں۔

- Advertisement -

رہنما پی ایف یو جے نے کہا کہ یہ ہتھکڑیاں ہمارے لئے زیور ہیں ، صحافیون کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہم آوازبلند کرتے رہیں گے۔

انھوں نے سوال کیا کہ سلمان اقبال کا کیا قصور ہے ؟ 8ماہ سے وہ جلاوطن ہیں۔

لالہ اسد پٹھان نے واضح کیا کچھ بھی ہوجائے پیمرا بل اور پیکا جیسے کالے قوانین ہم نہیں مانیں گے، پیمرا کے کالے قوانین کو پاکستان کےعوام بھی نہیں مانیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف شہید ہوگیا آج بھی اس کا نام زندہ ہے، آج کوئی تو ہے اس ملک میں ظالم کیخلاف آواز بلند کرتا ہے ، ایک آواز بند کرو گے 100 آواز بلند ہوں گی۔

رہنما پی ایف یو جے نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جووعدے کئے تھے وہ بھول گئے، ہم پاکستانی عوام کے نمائندے ہیں۔

عماد یوسف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عماد یوسف پر جھوٹا اوربےبنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے، ہم آپ کی ہر سزا کیلئے تیار ہیں ، آؤ اورہم صحافیوں کو آزماؤ۔

لالہ اسد پٹھان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کو دباؤ ڈال کر عماد یوسف کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا، شہبازشریف اوران کی حکومت سے مطالبہ ہے مقدمہ ختم کیا جائے، 30جنوری کو ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو آپ کی زبان مختلف ہوتی ہے ، جب اقتدار میں آتے ہیں تو سویلین ڈکٹیٹر بن جاتے ہیں، ہم گھروں اور دفاتر سے نکلیں گے، آپ حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں